ڈومیسٹک کرکٹ میں رہنے سے پتہ ہوتا ہے کونسا کھلاڑی بہتر پرفارم کر رہا ہے، عبدالرحمن

41

ملتان، 21 فروری(اےپی پی): اسسٹنٹ کوچ ملتان سلطان عبدالرحمن نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں رہنے سے پتہ ہوتا ہے کونسا کھلاڑی بہتر پرفارم کر رہا ہے۔ ہمارے کھلاڑی پلان کے مطابق کھیلیں گے۔ کراچی کی گیم پر ہم نے نظر رکھی ہوئی ہے ۔ اسسٹنٹ کوچ نے مزید کہا کہ احسان اللہ کا تعلق کے پی سے ہے میں ادھر بھی انکا کوچ ہوں۔انہوں نے کہا احسان اللہ مشکل باؤلر ہے جس کی 145 والی گیند بھی 150 کی لگتی ہے۔ عبدالرحمن نے کہا کہ اسامہ میر اور عباس بھی بہترین بولنگ کر رہے ہیں اور کہا اچھی ٹیم کے لیے ٹاس مسئلہ نہیں بننا چاہیے اور کہا جس ٹیم نے چیمپئن بننا ہے اسے ٹاس سے فرق نہیں پڑنا۔