کشمیر کلچرل فیسٹیول لوک ورثہ میں جاری ،کشمیرمیوزیکل نائٹ منعقد

3

اسلام آباد،4فروری(اے پی پی):  نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فوک اینڈ ٹریڈیشنل ہیرٹیج (لوک ورثہ)  کیجانب سے   وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان، آزاد کشمیر کے محکمہ ثقافت اور وفاقی نظامت تعلیم کے تعاون سے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر 3 روزہ “کشمیر کلچرل فیسٹیول” لوک ورثہ میں  جاری ہے ، جس میں  کشمیر میوزیکل نائٹ کا   اوپن ایئر تھیٹر میں انعقاد کیا  گیا۔

  فیسٹیول کا  مقصد کشمیر کاز کو ثقافتی نقطہ نظر کے ذریعے فروغ دینے کے ساتھ ساتھ مقبوضہ جموں و کشمیر  میں اپنے حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کرنے والے معصوم کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا ہے۔