کنگ سلمان ریلیف سینٹر نے پاکستان میں  ونٹر ریلیف پروجیکٹ کا آغاز کر دیا

11

اسلام آباد,2فروری  (اے پی پی):کنگ سلمان ریلیف سینٹر نے پاکستان میں این ایف آئی ایف اور ونٹر ریلیف پروجیکٹ کا آغاز کر دیا۔کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹرنے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد میں 25,000این ایف آئی   کٹس اور 25,000 ونٹر کٹس تقسیم کرنے کا ایک منصوبہ کا آغاز کیا ہے۔ حالیہ سیلاب کے بعد نازک صورتحال کے پیش نظرکنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹرنے 25,000این ایف آئی   کٹس اور 25,000 ونٹر کٹس فراہم کرتے ہوئے سعودی ادارہ اس پروجیکٹ کے پہلے دو مراحل میں 10,000این ایف آئی کٹس اور 25,000 ونٹر ریلیف کٹس تقسیم کر چکا ہے۔ ہر این ایف آئیز کٹ میں 2 کمبل، شیلٹر کٹ ، چٹائی ، کچن سیٹ ، صاف پانی کے  لیے کین اور اینٹی بائیوٹک صابن شامل ہیں۔ جبکہ ونٹر پیکیج کے تحت 50000 رضائیاں اور 25000 کٹس تقسیم کئ گئیں بیں جن میں مردانہ زنانہ گرم شالیں اور بچوں و بڑوں کے لیے گرم ملبوسات شامل تھے ۔اینایف آئی پراجیکٹ کے تیسرے اور چوتھے مرحلے میں پنجاب اور سندھ کے تمام متاثرہ علاقوں میں تقسیم کا عمل بھی جلد مکمل کر لیا جائے گا۔  کنگ سلمان کا یہ ریلیف پیکیج  این ڈی ایم اے ، صوبائی حکومت کی مدد سے شفاف طریقے سے تقیسم کیا جا رہا ہے جس سے مجموعی طور پر 3 لاکھ  50 ہزار سے زائد افراد مستفید ہوں گے۔