پشاور، 16 فروری(اے پی پی): گورنر خیبرپختونخواہ حاجی غلام علی سے نو تعینات انسپکٹر جنرل پولیس اختر حیات خان نے جمعرات کو یہاں گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ملاقات میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں محکمہ پولیس کی استعداد میں اضافہ، جدید آلات کے استعمال سمیت مجموعی پیشہ ورانہ امور سے متعلق بھی گفتگو کی گئی۔
گورنر نے نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر آئی جی پولیس اختر حیات خان کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔











