وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نیویارک پہنچ گئے

29

نیویارک،07 مارچ ( اےپی پی): وزیر خارجہ  بلاول بھٹو زرداری 8 مارچ 2023 کو خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے پاکستان کی جانب سے منعقد کی جانے والی اہم تقریبات میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے۔

 وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا ائیرپورٹ پر سفیر منیر اکرم، اقوام متحدہ، نیویارک میں پاکستان کے مستقل مندوب، سفیر عامر خان، نائب مستقل مندوب اور, محترمہ  عائشہ علی، قوئنصل جنرل اور مشن کے دیگر افسران نے استقبال کیا۔

بلاول بھٹو 10 مارچ 2023 کو اقوام متحدہ میں اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے ۔  اقوام متحدہ میں خواتین کی حیثیت کے لیے کمیشن کے 67ویں اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔

 وزیر خارجہ اپنے دورے کے دوران OIC-CFM کے چیئر کی حیثیت سے پاکستان کی طرف سے منعقدہ دو اہم تقریبات میں شرکت کریں گے۔ وہ سلامتی کونسل میں اپنا بیان، CSW 67 ویں اجلاس میں جنرل ڈسکشن، وزارتی کانفرنس میں بھی اپنا بیان دیں گے اور سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس اور صدر جنرل اسمبلی کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔