ریلی کا مقصد شہر یوں کو آگاہ کرنا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو سکول میں داخل کروائیں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

4

ہرنائی ،07 مارچ (اے پی پی ):ہرنائی۔محکمہ تعلم کی جانب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ارباب سعید احمد کاسی کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جس میں طلباء اساتذہ کرام اور محکمہ تعلیم کے آفیسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی آگاہی ریلی گورنمنٹ بوائز ماڈل سکول سے برامد ہوئی جو شہر کے مختلف شاہراہوں سے واک کرتے ہوئے پریس کلب پہنچی جہاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ارباب سعید احمد کاسی نے کہا کہ ریلی کا مقصد شہر یوں کو آگاہ کرنا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو سکول میں داخل کروائیں انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ سکولوں میں بچوں کو فری کتابیں اور یونیفارمز دئیے جاتے ہیں حکومت بھی تعلیم پر توجہ دے رہی ہے کیونکہ تعلیم کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا ہے۔