چیئرمین سینیٹ کا پیر سباق مولانا عبدالصمد کی رحلت پر گہرے دکھ کا اظہار

9

اسلام آباد، 07 مارچ ( اےپی پی): چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی  نے معروف روحانی و علمی شخصیت پیر سباق مولانا عبدالصمد کی رحلت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی  نے بھی خیبرپختونخوا کی روحانی شخصیت عبدالصمد  کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ پیر سباق مولانا عبد الصمد کی رحلت ان کے خاندان، مریدین سمیت ملک کے لئے بھی بڑا نقصان ہے۔

پیر سباق مولاناعبد  الصمد کی وفات پر اہل خانہ اور مریدین سے  تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ پیر سباق مولانا عبد الصمد نے پوری عمر اسلام اور پاکستان کی خدمت کے لئے وقف کی۔

 ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پیر آف پیرسباق کی رحلت سے پیدا ہونے والا خلا بمشکل ہی پر ہوگا، مرزا محمد آفریدی مولانا عبدالصمد کی رحلت پر ان کے خانوادے، مریدین، اہل نوشہرہ اور خیبرپختونخواہ کی عوام سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔