احتیاطی تدابیر اپنا کر بڑی تباہی سے بچا جا سکتا ہے؛ ڈائریکٹر آپریشن پی ڈی ایم اے

8

لاہور،30 مارچ(اے پی پی): ڈائریکٹر آپریشن پروونشیل ڈیزاسٹر مینجمینٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نثار احمد ثانی نے کہا کہ احتیاطی تدابیر اپنا کر بڑی تباہی سے بچا جا سکتا ہے، شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے  انڈسٹریل ڈائزاسٹر کی روک تھام بارے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں پی ڈی ایم اے ، ریسکیو 1122 ، انڈسٹریز ، سول ڈیفنس سمیت متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت  کی ۔

 ڈائریکٹر آپریشن پی ڈی ایم اے  نے ہدایت دی کہ متعلقہ ادارے انڈسٹریل ڈائزاسٹر کی روک تھام بارے ایک ہفتے میں کانٹیجنسی پلان جمع کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ انڈسٹریل ڈائزاسٹر کی روک تھام کے لیے ایکشن پلان تشکیل دیا جائے گا، انسانی ساختہ آفات سے نمٹنے کے لیے تمام اداروں کو اپنا کردارا ادا کرنا ہو گا۔

نثار احمد ثانی نے کہا کہ متعلقہ ادارے آفات میں استعمال ہونے والے ضروری آلات کی تنصیب کو فیکٹریوں میں یقینی بنائیں، ریسکیو ادارے فیکٹریوں میں آفات بارے ٹریننگ کے عمل کو ہر صورت یقینی بنائیں۔