احمدپورشرقیہ؛ ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی اجلاس، قیمتوں کا جائزہ لیا گیا

5

احمدپورشرقیہ،20 مارچ (اےپی پی):ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس فاروق قمر کی زیر صدارت ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر انڈسٹریز زبیر عباسی، نمائندہ صارف خورشید ناظر، انجمن تاجران کے نمائندے محمد کاشف، ایکسٹرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر زرعی مارکیٹنگ منزہ جاوید، ڈی ایچ او ڈاکٹر خالد چنڑ اور متعلقہ محکموں کے افسران اور انجمن تاجران کے نمائندگان موجود تھے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس نے کہا کہ اشیائے خوردونوش کی مقرر ہ نرخ کے مطابق فروخت کو یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں چاول کرنل باسمتی (نیا) کا نرخ 305/-روپے فی کلوگرام، چاول(اری) 120/-روپے فی کلوگرام، دال چنا(موٹی) 215/-روپے فی کلوگرام، دال چنا(باریک)210/-روپے فی کلوگرام، دال مسور 245/-روپے فی کلوگرام، دال ماش 410/-روپے فی کلوگرام، دال مونگ کا نرخ 260/-روپے فی کلوگرام مقرر کیا گیا۔ اسی طرح چنا سفید(موٹا) 360/-روپے فی کلوگرام، چنا سفید (باریک) 310/-روپے فی کلوگرام، بیسن225/-روپے فی کلوگرام، میدہ و سوجی 140/-روپے فی کلوگرام، دودھ کھلا 100/-روپے فی لیٹر، دہی 110/-روپے فی کلوگرام، مٹن 1100/-روپے فی کلوگرام، بیف 550/-روپے فی کلوگرام، تندوری روٹی 10/-روپے فی عدد، سادہ نان 12/-روپے فی عدد مقرر کیا گیا۔