اوکاڑہ،30مارچ(اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت غریب لوگوں کو ریلیف پہنچانے کے لئے اربوں روپے کا آٹا مفت دے رہی ہے ہم سب کی یہ اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم بطورٹیم حقداروں تک ان کا حق احسن اندازمیں پہنچائیں۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نےعلی الصبح مفت آٹا فراہمی پوائنٹس کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے اوکاڑہ سٹیدیم، وائٹ پیلس، حجرہ سٹیڈیم رینالہ خورد میں صبح 6 بجے آٹے کی فراہمی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے آٹاپوائنٹس پر خدمات سر انجام دینے والے افسران اہل کاروں، سکیورٹی پر مامور عملہ اورشناختی کارڈسکینگ کے کام پرمامورملازمین کو شاباش دی۔ انہوں نے ڈیوٹی پرموجودافسران اور اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ آٹا لینے کے لئے آنےوالے لوگوں کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آئیں۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ملک احمدفراز اعوان، اسسٹنٹ کمشنراوکاڑہ غلام مصطفی جٹ، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر عمیرصغیر نے تمام آٹا فراہمی پوائنٹس پر بروقت آٹے کی فراہمی اورصبح 6 بجے لوگوں کو آٹے کی دستیابی شروع کرنے سے متعلق کئے گئے انتظامات سے متعلق بریفنگ دی۔











