اوکاڑہ؛پولیس  نے تین مسلح ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا

1

اوکاڑہ،29 مارچ(اے پی پی ): تھانہ چورستہ میاں خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین ڈاکووں کو گرفتارکرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے مال مسروقہ اور غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا ہے ۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے چوری اورڈکیتی کی متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا۔گرفتار ملزمان میں زین شاہ،عبدالرحمٰن اور مستان شامل ہیں۔ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔