اوکاڑہ:گورنمنٹ گریجوایٹ کالج میں ادبی تنظیم ارتعاش کے زیرِاہتمام امریکہ سے مہمان شاعر ڈاکٹرجاوید اکبراور ان کی اہلیہ کے اعزاز میں محفل شام کا انعقاد

3

اوکاڑہ،16مارچ ) اےپی پی) :شعبہ اردو گورنمنٹ گریجوایٹ کالج اوکاڑہ میں ادبی تنظیم ارتعاش کے زیرِ اہتمام امریکہ سے تشریف لائے خوبصورت لہجے کے شاعر ڈاکٹر جاوید اکبر اور ان کی اہلیہ کے اعزاز میں ایک شام منعقد ہوئی۔ادبی تقریب کی صدارت مسعود اوکاڑی نے کی جبکہ نظامت کے فرائض پروفیسر کاشف مجید نے ادا کیے۔ مقامی اور ملک بھر کے نامور شعرا ٕ اکرام جن میں پروفیسر سخن ور نجمی، پروفیسر امین انجم، پروفیسر حامد، جنید سکندر، شفقت رسول قمر، احمد جلیل، صابر رضوی، شکیل امجد صادق، حسن رضا اقبالی، آفاق منظر نےڈاکٹر جاوید اکبر کی شاعری اور شخصیت پر اظہارِ خیال کے ساتھ اپنا اپناکلام پیش کیا۔ تقریب میں پرنسپل کامرس کالج رانا احسن، کالم نگار سلمان قریشی، پروفیسر عائشہ سلمان ، پروفیسر یاسمین مجید اور پروفیسر سعدیہ علوی خصوصی طور پر شریک ہوے۔یادگار محفل کے مہمان خصوصی ڈاکٹر جاوید اکبر نے پاکستان میں اس بہترین شام کے انقعاد پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔