پاکپتن؛پاکستانی شہریوں میں ٹیکس کے متعلق آگاہی پیدا کرنے  کیلئے آگاہی مہم، سیمینارز منعقد

3

 پاکپتن ، 16 مارچ (اے پی پی ):حکومت پاکستان کی ہدایات پر  پاکستانی شہریوں میں ٹیکس کے متعلق آگاہی پیدا کرنے کے لئیے فیڈرل بورڈ آف ریوینیو کے زیر اہتمام پاکپتن اور اس کی دونوں تحصیلوں میں ٹیکس آگاہی مہم جاری ہے۔پاکپتن میں اس سال پچیس ہزار نئے لوگوں نے نیشنل ٹیکس نمبر حاصل کیا۔

ٹیکس آگاہی مہم کے تحت پاکپتن اس دونوں تحصیلوں میں سیمینارز کا اہتمام کیا گیا۔سیمینارز سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر فیڈرل بورڈ آف ریوینیو رائے علی عدنان سمیت دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ ٹیکس کی بروقت ادائیگی ہر فرد کی ذمہ داری ہے،ہر فرد کو چاہیے کہ ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لئیے حکومت پاکستان کو ٹیکس ادا کرے۔

ٹیکس آگاہی مہم کے سلسلہ میں منعقدہ سیمینارز میں ایف بی آر کے آفیسرز ،تاجر برادری،وکلاء اور سول سوسائٹی کے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ٹیکس آگاہی مہم 17مارچ تک جاری رہے گی۔