اوکاڑہ: دیہی علاقوں میں نمبرداران انتظامی مشینری کا اہم ترین حصہ ہیں.ڈپٹی کمشنر محمدذیشان حنیف

24

اوکاڑہ،8 مارچ (اےپی پی):ڈپٹی کمشنرڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا ہے کہ نمبرداران مردم شماری کے اہم کام کی تکمیل میں اپنا موثر کردار ادا کریں اور اپنے متعلقہ گاؤں میں مردم شماری کا کام کرنے والی سرکاری ٹیموں کی معاونت کو یقینی بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل اوکاڑہ کے نمبرداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مردم شماری انتہائی اہم ذمہ داری ہے جس کو پورا کرنے کے لئے جو نمبردار اپنے سرکاری فرائض حسن انداز میں ادا کرے گا اس کی نہ صرف تحسین کی جائے گی بلکہ ان کو تعریفی اسناد بھی دی جائیں گی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر غلام مصطفی جٹ ،سسٹم نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر افضال حسین بلوچ، ادارہ شماریات کے تحصیل کو آرڈنیٹر شکیل احمد،تحصیل اوکاڑہ کے نمبر داران کی کثیر تعدادسمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔