نوشہرہ ورکاں، 08مارچ (اے پی پی ): گیپکو ڈویژن میں موسم گرما اور رمضان المبارک کے با برکت مہینہ کی آمد سے قبل صارفین کو بجلی کی سپلائی بہتر سے بہتر فراہم کرنے کے لیے عملی طور پر اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔
ایکسین گیپکو ڈویژن نوشہرہ ورکاں کریم بخش سومرو کی ہدایت پر سٹی نوشہرہ ورکاں اور ڈویژن بھر میں بجلی کی سروس بہتر فراہم کرنے کے لیے اوور لوڈ ٹرانسفارمروں کی تبدیلی اور ایل ٹی لائنوں و جمپرز کی درستگی کے لیے عملہ کو متحرک کر دیا گیا ہے۔
ایس ڈی اوز اعتزاز اعظم فہد حسین کی نگرانی میں لائنوں کی مزید بہتری کے لیے نوشہرہ فیڈر پر 12-19 مارچ کو تھانہ روڈ فیڈر۔ںبر فیڈر ۔پر 14-21 مارچ کو صبح ساڑھے آٹھ بجے تا تین بجے تک بجلی بند رکھنے کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ایکسین گیپکو کریم بخش سومرو کا کہنا ہے کہ گیپکو کمپنی صارفین کے حقوق کا ہمہ وقت خیال رکھے ہوئے ہے اور کسی بھی سائل کو کوئی مشکل ہو تو وہ حاضرہیں ۔











