برسلز ؛ پاکستانی سفارتخانہ میں یوم پاکستان روایتی  جوش وجذبہ کے ساتھ منایا گیا

26

برسلز ، 23مارچ  (اے پی پی):بیلجیئیم کے دارلحکومت برسلز میں  پاکستان کے سفارتخانہ میں یوم پاکستان روایتی جوش وجذبہ کے ساتھ  منایا گیا  ، سفارت خانہ کے ناظم الامور سید فراز حسین زیدی نے قومی پرچم لہرایا۔

اس موقع پرشرکاء کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے پیغامات  پڑھ کر سنائے گئے ،صدر اور وزیراعظم نے اپنے اپنے پیغامات میں قوم کو مبارکباد  دیتے ہوئے  بانیان پاکستان کی متحرک اور بصیرت انگیز قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے پاکستان کو ایک مضبوط اور خوشحال ملک بنانے کے لیے بانیان پاکستان کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے انتھک کوششیں کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

تقریب میں بیلجیئم کے مختلف شہروں سے کمیونٹی کے ارکان نے بھرپور انداز میں  شرکت کی۔