نوشہرہ ورکاں، 27 مارچ( اے پی پی): پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح ضلع گوجرانوالہ کی تحصیل نوشہرہ ورکاں میں بھی حالیہ بارشوں اور طوفانی ہواؤں سے گندم کی فصل کو شدید نقصان سینکڑوں ایکڑ گندم کی فصل کے رقبے گراسی میدان بن گئے۔
گزشتہ دو روز کے دوران وقفے وقفے سے جاری بارش اور تیز ہواؤں سے تیاری کے قریب گندم کی فصلیں زمین بوس ہونے سےکاشتکار پریشان ہو گیا ، زمین بوس ہونے والی فصلوں سے پانچ سے دس من فی ایکڑ گندم جبکہ20 سے چالیس ہزار روپے فی ایکڑ نقصان ہونے کا امکان ہے اور بارشوں کے مزید جاری رہنے کی خبر سے کاشتکار اور زمیندار مسلسل پریشان دکھائی دے رہا ہے۔
تحصیل نوشہرہ ورکاں میں ڈیڑھ لاکھ ایکڑ زرعی رقبے پر گندم اور دھان کی فصلیں کاشت کی جاتی ہیں اور بہتر پیداوار کے لحاظ سے گوجرانوالہ کی تحصیل نوشہرہ ورکاں نمایاں مقام اور سیلابی سلسلے سے محفوظ تر ایریا ہے۔











