سعودی عرب کا  پاکستان کو 100 ٹن کھجور کا تحفہ

8

اسلام آباد،27مارچ  (اے پی پی):سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کو کھجوروں کی فراہمی کے حوالے سے سعودی سفارت خانے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سعودی سفیر نواف سعید المالکی اور کنگ سلمان ہیومینیٹرین سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد محمد العثمانی نے کھجوریں پاکستانی انتظامیہ کے حوالے کیں۔

 پیر کو سعودی سفارت خانے کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یہ 100 ٹن کھجوریں سالانہ روایات کے طور پر سعودی عرب کی جانب سے دی گئی ہیں، سعودی حکومت پاکستانی بھائیوں کیلئے کھجوروں کا تحفہ فراہم کرنے پر مسرت ہے، یہ کھجوریں خادم حرمین الشریفین کی ہدایات پر فراہم کی جا رہی ہیں۔