جشن چنیوٹ کے سلسلے میں مشاعرہ منعقد،ملک بھر سے آئے مشہور و معروف شعرا کرام کی شرکت

33

چنیوٹ،09 مارچ(اے پی پی ): جشن چنیوٹ کے سلسلے میں ضلع چنیوٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا مشاعرہ ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ہاکی سٹیڈیم میں منعقد کیا گیا ہے۔ ملک بھر سے آئے ہوئے مشہور و معروف شعرا کرام نے اپنی غزلیں اور اشعار پیش کیے اور شائقین سے بھرپور داد سمیٹی۔

مشاعرہ کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا کا کہنا تھا کہ جشن چنیوٹ 14مارچ تک جاری رہے گا، جس میں شہریوں کو تفریح کے مواقع فراہم کرنے کے لیے رنگا رنگ پروگرام ترتیب دیے گئے ہیں،  جن میں والی بال، ہاکی، فٹ بال، بیڈمنٹن، کرکٹ ٹورنامنٹ، تھیٹر شو، پھولوں کی نمائش، خواتین کے لیے جیولری، کاسٹمیٹکس،کپڑا سٹالز، فوڈ کورٹ، کڈز کارنر جھولے، پینٹنگ مقابلہ جات، کبڈی میچ شامل ہیں۔

اس موقع پرمعروف بزنس مین چوہدری مسعود اقبال، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز . اسسٹنٹ کمشنرز . دیگر لائن ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور ہزاروں کی تعداد میں شہریوں /مرد و خواتین موجود تھیں۔