خوشاب اور گردونواح میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری

8

جوھرآباد،25مارچ ( اے پی پی ): خوشاب شہر اور گردونواح میں گزشتہ شام سے  گرج چمک کے ساتھ موسلادھار  بارش کا سلسلہ جاری  ہے۔ وادی سون دامن مہاڑ تحصیل نورپور  کے مختلف علاقوں میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی۔ بارش کے باعث گندم کی فصل کو نقصان کا اندیشہ ہے۔