خیرپور؛ گورنمنٹ کالج فار ویمن میں خواتین کی تفریح کیلئے تین روزہ مینا بازار لگایا گیا

4

خیرپور،20مارچ(اے پی پی):ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر سیدہ نفیسہ شاہ کی ہدایت پر  خواتین کی تفریح کے لئے گورنمنٹ کالج فار ویمن میں تین روزہ مینا بازار لگایا گیا۔ مینا بازار کا افتتاح پرنسپل گورنمنٹ کالج فار ویمن پروفیسر مقصودہ بھٹی نے کیا۔

مینا بازار میں 150 سے زیادہ اسٹال لگائے گئے تھے جس میں بچوں کی تفریح کے لئے کھانے پینے کی چیزوں کے اسٹال تھے جس میں دہی بڑے چھولے، چپس کولڈ ڈرنک، کھلونے، بچوں کے کپڑے، خواتین کے لئے کڑھائی اور کٹ ورک کی چادریں اور پرس کے علاوہ کھجور کے پتوں سے بنائی ہوئی ٹوکریاں چھوٹے چھوٹے بکس روٹیاں رکھنے کے لیے چنگیری تھیں۔ تقریب میں اسٹیج شو میں طالبات نے ٹیبلو پیش کیا اور فنکاروں نے اپنے فن سے محفل کو گرما دیا۔

  تقریب  کے مہمان خصوصی سماجی رہنما نائب صدر انجمن تاجران سندھ مظہر شیخ تھے۔ تقریب میں پروفیسر حمیرا، پروفیسر فرزانہ، سیپکو ایمپلائز یونین کے صدر لا لا نزاکت طلبہ و طالبات اور خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔