رحیم یار خان،29مارچ (اے پی ):ڈپٹی کمشنر شکیل احمد بھٹی نے شہر کے مختلف آٹا تقسیم پوائنٹس کا دورہ کیا۔اس موقع پرڈپٹی کمشنر شکیل احمد بھٹی نے کہا کہ ضلع میں 28آٹا تقسیم پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں،10ضلع پوائنٹس کی چاروں تحصیلوں میں 24گھنٹے فعال ہیں ،اب تک 6لاکھ سے زائد افراد کو13لاکھ 10کلو گرام آٹا کے بیگ تقسیم کئے جا چکے ہیں۔ضلع کے تمام پوائنٹس پر آٹا کی مقدار اور عملہ کی تعداد میں اضافہ کیا گیاہےآٹا تقسیم پوائنٹس پر نظم و ضبط اور آٹے کی فراہمی کو شفاف بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،پولیس سیکورٹی جبکہ ٹریفک پولیس ٹریفک کو بحال رکھنے کے لئے فرائض انجام دے رہی ہے،تمام آٹا تقسیم ٹرکنگ پوائنٹس پر محکمہ صحت، ریسکیو1122کا عملہ خدمات سر انجام دے رہا ہے، آٹا ٹرکنگ پوائنٹس پر خدمات سر انجام دینے والے افسران و اہلکاران ہمارا فخر ہیں۔











