رمضان ریلیف پیکج کے تحت مفت آٹے کی فراہمی کے انتظامات کا آغاز کردیا گیا ہے؛ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر

14

ملتان،15 مارچ (اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے کہا ہے کہ رمضان ریلیف پیکج کے تحت مفت آٹے کی فراہمی کے انتظامات کا آغاز کردیا گیا ہے صرف بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ گھرانے ہی 10 کلو آٹے کے 3 تھیلے مفت حاصل کر سکیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی انتظامیہ و محکمہ فوڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے کہا کہ مفت آٹا ضلع کے 107 یوٹیلیٹی سٹورز اور ٹرکنگ پوائنٹس پر بھی دستیاب ہوگا۔حکومت پنجاب نے منفرد رمضان ریلیف پیکج کا اعلان کیا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ 60 ہزار روپے سے کم آمدن والے خاندانوں کو آٹے کے تھیلے مفت دیے جائیں گے جبکہ رمضان پیکج 25 شعبان تا 25 رمضان المبارک تک جاری رہے گا۔

 عمر جہانگیر کا کہنا تھا کہ 7 سو سے زائد رجسٹرڈ دکانوں کو بھی مفت اٹا سکیم میں شامل کیا جائے گا۔انہوں  نے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اٹا فراہمی کی انسپکشن کرینگے۔شناختی کارڈ کو آن لائن ایپ کے ذریعے سکین کرکے آٹا فراہم ہوگا۔

عمر جہانگیر نے کہا کہ ٹرکنگ پوائنٹس اور شاپس پر خریداروں کو سہولیات فراہم کی جائیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مستحق خاندان بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔