رمضان پیکج کے تحت ملتان ڈویژن میں 16 لاکھ 46 ہزار 6سو 98 آٹے کے تھیلے تقسیم  

31

ملتان، 29 مارچ (اے پی پی ): کمشنر عامر خٹک نے کہا ہےکہ19 مارچ تا 28 مارچ تک 16 لاکھ سے زائد آٹے کے تھیلے تقسیم کئے گئےایک روز میں ٹرکنگ پوائنٹس پر 2 لاکھ29 ہزار5سو 21 آٹے کے تھیلے تقسیم کئے گئے۔ ڈویژن میں آٹے کے 76 ٹرکنگ پوائنٹس،82 ڈسٹریبیوشن پوائنٹس پر آٹا فراہم کیا جارہا۔

 ان خیالات کا اظہار کمشنر عامر خٹک نے رمضان پیکج بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔کمشنر عامر خٹک نے آٹے  کے معیار کو  چیک کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی شکایات کا ازالہ کیا جائے،ڈویژن میں مختلف پوائنٹس پر 1542 یوزرز، 151 سول ڈیفنس اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہیں۔ضرورت کے تحت کاؤنٹرز، یوزرز کی تعداد بڑھا دی جائے،شہریوں کی سہولت کیلئے چیکنگ کاؤنٹرز بھی بڑھائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے مستحق طبقے کیلئے مثالی رمضان پیکج دیا ہے،ضلعی محکموں کے افسران اور سول ڈیفنس اہلکار بھی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔

کمشنر عامر خٹک نے کہاکہ شہری تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حکومتی سبسڈی کے ثمرات سے مستفید ہوں،ضلع میں مزید آٹا پوائنٹس قائم کرنے سے  رش میں کمی آئی ہے، حسب ضرورت پوائنٹس بڑھائے جارہے۔

اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد، اسسٹنٹ کمشنر ارشد وٹو ،ویڈیو لنک پر ڈپٹی کمشنرز، متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔