ملتان ؛ فیکٹری کے گودام میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

39

ملتان، 29 مارچ (اے پی پی ): سورج کنڈ روڈ  نسیم دال فیکٹری نزد حنا میرج ہال کے پاس فیکٹری کے گودام میں لگی   آگ پر قابو پالیا گیا ہے ۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ ایک کالر نے فون کرکے بتایا کہ نسیم دال فیکٹری  کے گودام میں آگ لگی ہوئی ہے تو ریسکیو کمانڈ اینڈ کنٹرول نے فوری طور پر قریبی اسٹیشن سے ریسکیو فائر وہیکل اور ریسکیو سروس روانہ کر دی۔ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا ہے ،  آگ سے تمام علاقہ مقیم محفوظ رہے ہیں اور بروقت کارروائی کی وجہ سے قریبی عمارتوں اور آبادی کو بھی آگ سے محفوظ کیا گیا۔