رینالہ خورد؛ مستحق افراد میں مفت آٹے کی فراہمی کا آغاز

40

رینالہ خورد،20مارچ(اے پی پی):مہنگائی کے باعث عوام کی مشکلات کو مدنظررکھتے ہوئےرمضان المبارک سے قبل مستحق افراد  کو آٹے کی مفت فراہمی کا اعلان کیاگیاتھاجس پرعمدرآمد کرتے ہوئے رینالہ خورد میں مستحق افرادکوآٹے کی مفت فراہمی کےلیے تین پوائنٹس رینالہ خورد بائی پاس چک نمبر11ون اےایل ریلوے پھاٹک اورچک نمبرسات ون آر اے میں قائم کیے گیے ہیں۔

آٹے کی مفت فراہمی کے پہلے روز ہی تینوں مقام پررش دیکھنے میں آرہاہے جس سے عوام کو مشکلات درپیش ہیں۔آٹے کے حصول کےلیے آنیوالے شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ آٹے کی فراہمی کے سلسلے کو مزید آسان بنایاجائے۔