ملتان ؛ پی ایچ اے کے زیر اہتمام منعقدہ جشن بہاراں فیسٹیول اختتام پذیر

42

ملتان، 20 مارچ (اے پی پی ): پی ایچ اے   کے زیر اہتمام جشن بہاراں   فیسٹیول تمام رونقوں و رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا ہے ۔فیسٹیول کے پہلے، دوسرے اور تیسرے روز عوام کا بھر پور جوش و خروش، میوزیکل نائٹ، میجک شو، کامیڈی شو، جھومر پارٹی اور آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

 ڈی جی پی ایچ اے  آصف رؤف خان نے  اختتامی    دن پر   فیسٹول میں شرکت کی  اور   شاندار   فیسٹول  منعقد  کرنے پر  آفیسران اور ملازمین کی تعریف کی۔ ڈی جی پی ایچ اے   آصف رؤف خان نے کہا کہ ملتان کے عوام نے تینوں دن پی ایچ اے کے زیرانتظام فیسٹیول سے خوب لطف اٹھایا،فیسٹیول میں ہر عمر کے افراد کے لئے تفریح کا بھر پور سامان تھا۔انہوں نے  کہا کہ پی ایچ اے ملتان شہریوں کو تفریح کے بھر پور مواقع فراہم کرتا رہے گا۔

آصف رؤف خان  نے کہا  کہ شہر کی خوبصورتی میں اضافے کے لئے بھی خوب اقدامات کر رہے ہیں، ہر سال جشن بہاراں کی تقریبات کو یقینی بنایا جائے گا،مالیوں نے پھولوں کی تیاریوں میں شب و روز محنت کی جو قابلِ تعریف ہے،ہارٹی کلچر اور مارکیٹنگ برانچ نے ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لئے خوب محنت کی۔انہوں نے کہا  کہ  پی ایچ اے ملتان میں سستی تفریحی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے کام کرتا رہے گا،شہریوں نے بھی اچھے نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا اور ایونٹ کو کامیاب بنایا۔