سکھر؛ سماجی تنظیم و انتظامیہ کے تعاون سے مستحق افراد میں کمبل و ٹینٹ فراہمی کا سلسلہ جاری

3

سکھر،16مارچ(اے پی پی):انتظامیہ کی جانب سے مستحق افراد میں کمبل و ٹینٹ کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر کے فوکل پرسن سمندر خان بھٹو و دیگر نے مستحق مرد و خواتین میں کمبل و ٹینٹ تقسیم کئے۔

تقریب سے خطاب کے دوران  مقررین کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی جانب سے متاثرین و مستحق افراد میں کمبل و ٹینٹ کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ  عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے والے ادارے کسی تعریف کے محتاج نہیں ان کی کاوشیں قابل ستائش اقدام ہے ہم کو چاہئے کہ دکھی انسانیت کی خدمت کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

تقریب میں ملک فہد رضوان ملک ، خدمت عوام ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نظیر بھٹی ، شکیل احمد کورائی ، شبیر احمد میمن و دیگر موجود تھے۔