Video Player
00:00
00:00
لاہور۔7مارچ (اے پی پی):نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت وزیراعلیٰ آفس میں خصوصی اجلاس منعقد ہوا،جس میں جشن بہاراں کی جاری تقریبات کے انتظامات کاجائزہ لیاگیا۔اجلاس میں شب برات کی مناسبت سے لاہور کے تین مقامات پر محافل سماع ونعت منعقد کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔راحت فتح علی خان نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں صوفیانہ کلام پیش کریں گے۔داتا درباراور دیگر مزارات پر بھی شب محفل سماع منعقد ہونگی۔جیلانی پارک لاہور میں خصوصی طورپر محفل نعت منعقد ہوگی۔لاہور اور فیصل آباد میں جشن بہاراں مکمل سپانسرڈ ہے اورپنجاب حکومت کاجشن بہاراں کی تقریبات پرکوئی خرچ نہیں ہوگا۔