ضلع خوشاب میں ڈیجیٹل مردم شماری کا افتتاح ،ڈپٹی کمشنر کی عوام سے تعاون کی اپیل

15

جوھرآباد ،یکم فروری ( اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر ذیشان رانا  نے ضلع خوشاب  میں ڈپٹی کمشنر دفتر خوشاب سے ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کا افتتاح کردیا۔مردم شماری کا یہ کام بغیر کسی وقفے کے ایک ماہ تک جاری رہے گا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نےعوام سے اپیل کی کہ مردم شماری کے اس عمل میں عملہ سے تعاون کریں   تاکہ مردم شمار ی کا یہ عمل وقت پر مکمل ہو ۔