ضلع چنیوٹ میں ثقافتی دن کی تقریبات منانے کا سلسلہ زوروشور سے جاری، مقامی سکول میں خصوصی تقریب  کا انعقاد

3

چنیوٹ، 16مارچ (اے پی پی):ضلع چنیوٹ میں ثقافتی دن کی تقریبات منانے کا سلسلہ زوروشور سے جاری ہے۔اس سلسلہ میں مقامی سکول  میں منفرد انداز میں پاکستان کے چاروں صوبوں کی ثقافت کا خصوصی دن منایا گیا۔طلباو طالبات کے ساتھ سٹاف نے بھی صوبہ پنجاب کی ثقافت کے حوالے سے خصوصی لباس زیب تن کئے ہوئے تھے۔

سکول کے ڈائریکٹر فیضان حیدر نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے بتایا کہ ہم نے پنجاب کے ساتھ ساتھ سندھ،بلوچستان اور کے پی کے صوبوں کی ثقافت منا رہے ہیں تاکہ چھوٹے بچوں کے ساتھ بڑے بچوں کو بھی صوبائی ثقافتوں سے روشناں کرایا جائے، ہم نے ہر صوبے کے حوالے سے سٹال لگائے ہیں تاکہ طلباء و طالبات بخوبی آگا ہ ہو سکیں۔

ڈائریکٹر مس ارم عباس نے کہا کہ اس بارے ہم نے بہت ہی الگ انداز سے ثقافتی دن کو منایا ہے، ہمارے طلبا و طالبات نے اس اقدام کو سراہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں ضلعی حکومت کی طرف سے جشن بہاراں میں ہم نے پھلولوں کی نمائش میں 30 سٹال میں سے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔اس نمائش میں پرائیوٹ سیکٹر میں واحد ادارہ ہے جس نے پوزیشن حاصل کی ہے۔