مظفرگڑھ،23 مارچ(اےپی پی): یوم پاکستان کے موقع پر ریسکیو 1122 کی جانب سے موٹر بائیک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں کا کہنا تھا کہ پاکستان اللہ پاک کا انعام ہے جو کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں لاکھوں قربانیوں کے بعد وجود میں آیا۔
ریسکیو 1122 کے افیسران اور اہلکاروں نے تمام شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک کے عوام کی قیمتی جانوں کی حفاظت کےلیے ہر دم تیار رہیں گے۔