ملتان،29 مارچ )اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر کی ہدایت پر ویسٹ کمپنی انتظامیہ نے اندرون شہر کے علاقوں میں خصوصی صفائی کا حکم جاری کیا ہے، اس سلسلے میں ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے آپریشن ونگ نے علی الصبح گنجان آباد یونین کونسلز میں سکریپنگ و صفائی کی اور ہتھ گاڑیوں کے ذریعے صفائی عملے نے تنگ گلیوں میں کوڑے کے ڈھیر صاف کئے اور اندرون شہر میں مساجد اور تراویح مقامات کی دھلائی کرکے چونا بھی چھڑکا گیا۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد یعقوب نے صفائی مہم کی آن لائن حاضری سسٹم کے ذریعے عملے کی انسپکشن بھی کی۔انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان میں تمام شہری یونین کونسلز کو ایک مرتبہ مکمل صاف کیا جائے گا جبکہ صفائی نصف ایمان مہم میں کمپنی نے پنجاب بھر میں نمایاں پوزیشن حاصل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ عیدالفطر تک تمام پورے شہر سے کوڑے کے بڑے ڈھیر اور فلتھ ڈپو کلئیر کردیے جائیں گے۔











