نارووال،17 مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیرمنصوبہ بندی وترقی چوہدری احسن اقبال نےفیض احمدفیض پارک میں تین روزہ جشن بہاراں فیسٹیول کاافتتاح کر دیا ہے ۔انہوں نے ڈپٹی کمشنرنارووال اورڈی پی اونارووال کے ہمراہ فیض احمدفیض پارک میں سول ڈیفنس، ریسکیو1122،زراعت،لائیوسٹاک،کالجز،پبلک سکول کی طرف سےلگائے جانے والے اسٹالزسمیت فلاورشوز،بک اسٹالز،گارمنٹس اسٹالزکافردافردامعائنہ کیا۔
ڈپٹی کمشنرمحمداشرف نے وفاقی وزیرمنصوبہ بندی وترقی کوبتایاکہ جشن بہاراں فیسٹیول17مارچ تا19مارچ تک منایاجائے گا۔انہوں نے بتایاکہاکہ تین روزفیسٹیول میں پیٹ شو،ڈاگ شو،فلاورشومیجک شو،قوالی نائٹ،صوفی نائٹ،رائس شو،سپورٹس مقابلہ جات،کتابوں کامیلہ،فوڈاسٹالز،آتش بازی ودیگرپروگرام منعقدکیے جائیں گے یہ پروگرام فیض احمدفیض پارک اورڈسٹرکٹ کمپلیکس میں ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ ایسے فیسٹیول کے انعقادکامقصدفیملیزسمیت شہریوں کوتفریح فراہم کرناہے۔
وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے ڈپٹی کمشنرنارووال کی طرف سے نارووال کے شہریوں کی تفریح کےلیے منعقدہ فیسٹیول کے انعقاد پر ان کاشکریہ اداکیا۔انہوں نےکہاکہ صحت مندانہ سرگرمیاں انسانی زندگی کے لیے نہایت ضروری ہیں،ایسی تقریبات کاانعقاداچھی قوموں کی پہچان ہے۔
ڈپٹی کمشنرنارووال نے نارووال کی عوام کوجوتفریح کاماحول فراہم کیاہے اس کے نوجوان نسل پرمثبت اثرات برآمدہوں گے۔
ڈی پی او راناطاہررحمان،سابق ممبرصوبائی اسمبلی خواجہ محمدوسیم بٹ کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنرزراناظفراللہ خاں،فاروق اعظم،خضرظہورسمیت ضلع کونسل،میونسپل کمیٹیزاوردیگرتمام محکموں کے افسران اس موقع پرموجودتھے۔