وفاقی وزیر احسن اقبال نے اٹامک انرجی کمیشن کے ڈائیگناسٹک سنٹر نارووال کا افتتاح کردیا

19

 

 

نارووال ،18مارچ  (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات، پروفیسر احسن اقبال نے ڈائیگناسٹک سنٹر نارووال (ڈی سی این) کا افتتاح کر دیا  ہے ۔ڈی سی این پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (پی اے ای سی ) کا ایک سیٹلائٹ سنٹر ہے جو نارووال میں ضلع اور گردونواح کے کینسر کے مریضوں کی تشخیص کے لیے قائم کیا گیا ہے۔  پاکستان اٹامک انرجی کمیشن ملک بھر میں کینسر کے 19 ہسپتال چلا رہا ہے جو پاکستان میں کینسر کے 70 فیصد سے زیادہ مریضوں کی طبی ضروریات پوری کر رہے ہیں۔  گوجرانوالہ انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیئر میڈیسن  کے فیز II کے طور پر ڈی سی این کے PC-I کو منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کے وزیر پروفیسر احسن اقبال کی گہری دلچسپی اور خصوصی کاوشوں کی وجہ سے 2017 میں منظور کیا گیا

۔  ڈی سی این پروجیکٹ کا سنگ بنیاد بھی پروفیسر احسن اقبال نے رکھا علاقے کے عام لوگوں کو تشخیصی خدمات فراہم کرنے کے لیے  ڈی سی این  میں نیوکلیئر میڈیسن اور ریڈیولوجی کے شعبے قائم کیے گئے ہیں۔  یہ مرکز جدید ترین طبی آلات سے لیس ہے جس میں SPECT/CT گاما کیمرہ، ڈیجیٹل ریڈیو گرافی، ڈیجیٹل میموگرافی، الٹراسانڈ، Immunoassay Lab شامل ہیں۔ڈی سی این کو اس طرح سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ مستقبل میں  میڈیکل آنکولوجی کی ضروریات کو بھی پورا کر سکے۔

مہمان خصوصی پروفیسر احسن اقبال نے اپنے خطاب میں  پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے سائنسدانوں اور انجینئرز کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے ان ہیروز کو خوش آمدید کہتے ہیں جنہوں نے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا۔  ہم نے پی اے ای سی کے سائنسدانوں کی وجہ سے سرحدوں پر امن کے طویل ترین دور کا مشاہدہ کیا ہے جو اب قومی زندگی کے دیگر شعبوں جیسے صحت، ایٹمی توانائی اور زراعت میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔

پروفیسر احسن اقبال نے بتایا کہ

.پی اے ای سی نے حال ہی میں کراچی میں  اور کے نام سے 2200 میگاواٹ پیداواری صلاحیت کے دو میگا نیوکلیئر پاور پلانٹس کا افتتاح کیا ہے۔  چار مراکز سے پی اے ای سی کے زرعی سائنسدان ملک کے زرعی شعبے کو فروغ دینے کے لیے فصلوں کی جدید ترین اقسام فراہم کر رہے ہیں۔

 اپنے خطاب میں پی اے ای سی کے چیئرمین ڈاکٹر راجہ علی رضا انور نے کمیشن کے تمام منصوبوں میں بالخصوص اور سائنس اور ٹیکنالوجی کے لیے  بالعموم مسلسل تعاون پر وزیر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی اے ای سی نے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) کے تحت صحت کی دیکھ بھال کے شعبے کو ہمیشہ ترجیح دی ہے۔