نوشہرو فیروز، 28مارچ (اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر شاہ زیب شیخ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر احسان اللہ نے بازار کا دورہ کیا اور روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتیں چیک کیں، زائد قیمت پر چیزیں بیچنے والے دکانداروں پر 7ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔انہوں نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ مقررہ قیمتوں پر اشیاء فروخت کریں ورنہ انکے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔
دوسری جانب آج اسسٹنٹ کمشنر تعلقہ محراب پور اسداللہ کھوکھر نے محراب پور کی مارکیٹ کا دورہ کیا اور عوام کی شکایت پر آٹا چکی والے کو مہنگا آٹا بیچنے پر 30ہزار کا جرمانہ عائد کیا اور غیر قانونی طور پر قبضہ کی گئی دکان بھی سیل کی۔اس کے علاوہ مختیار کار اور اسسٹنٹ مختیار کار نوشہروفيروز نے دریا خان مری اور پُھل سٹی کا دورہ کیا اور زیادہ نرخ پر چیزیں فروخت کرنے والے دکانداروں پر 8 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔











