نوشہرہ ورکاں؛ عالمی مرسی فاونڈیشن کیجانب سے مستحق مرد خواتین کو ماہانہ مالی امداد ،غذائی امداد کیلئے رمضان پیکج مجوزہ راشن کارڈ تقسیم

17

نوشہرہ ورکاں، 11مارچ (اے پی پی ): انسانیت کی خدمت کے لیے قائم  عالمی مرسی فاونڈیشن شاخ نوشہرہ ورکاں میں مستحق مرد خواتین کو ماہانہ مالی امداد اور غذائی امداد کے لیے رمضان پیکج  مجوزہ  راشن کارڈ تقسیم کیےگئے ۔170 خواتین اور مرد افراد کو ماہوار چھ سو روپے فی کس دیے جاتے ہیں اور مجموعی طور پر سالانہ 90 لاکھ روپیے صرف کیے جاتے ہیں۔

مرسی فاؤنڈیشن شاخ نوشہرہ ورکاں آفس میں سالانہ ساڑھے چودہ لاکھ میں پندرہ روزہ فری آئی کیمپ علاج معالجے اور آپریشن کے علاوہ  میڈیکل فری کیمپ بھی لگایا جاتا ہے ۔

آئی کیمپ میں ڈاکٹر زبیر رسول اور میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹر عرفان ریاض کام کر رہے ہیں جس کی نگرانی نوشہرہ ورکاں کے سپوت انگلینڈ میں مقیم سر پرست مرسی فاؤنڈیشن  رانا عمر دراز خان کالیا ، انکے بھائی سرفراز احمد خان کالیا ،سجاد احمد کالیا اور دیگر فیملیز اور مرسی فاؤنڈیشن شاخ نوشہرہ ورکاں تنظیم کے ارکان کر رہے ہیں۔

 آئندہ ہفتہ میں پروگرام کے مطابق 20مارچ کو  دس لاکھ روپے سے  رمضان پیکج کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جس میں مرسی فائڈیشن کے مستقل مستحق افراد مرد خواتین کو 5300 روپےفی کس کے حساب سے غذائی پیکج بھی دیا جائے ۔

اس موقع پر رانا عمر دراز  نے  کہا کہ انہوں نے انسانیت کی خدمت کا یہ سلسلہ والدین کی نسبت سے شروع کیا  ہوا ہے اور تا حیات اس نیک اور پاک مشن کو جاری رکھتے ہوئے  مقامی مخیر حضرات کے تعاون سے مزید آگے بڑھائیں گے۔