نوشہرہ ورکاں؛ عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات کی سکروٹنی جاری

1

نوشہرہ ورکاں، 21مارچ (اے پی پی ): پنجاب میں 30 اپریل کو ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات کی سکروٹنی ،پولنگ اسٹیشنوں کا جائزہ اور کاغذات کی جانچ پڑتال کا کام جاری ہے۔

پی پی 55 گوجرانوالہ نوشہرہ ورکاں میں  میونسپل کمیٹی آفس میں قائم ریٹرننگ آفس میں ریٹرننگ آفیسر رانا عنصر جمیل   امیدواراں کی سکروٹنی کر رہے ہیں ،جہاں دئیے گئے  اوقات کار کے مطابق امیدوار  کے پیش ہونے کا سلسلہ کل تک جاری رہےگا ۔

پی پی 55 میں 166پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ھیں ۔ریٹرننگ آفیسر رانا عنصر جمیل نے اپنے سٹاف کے ھمراہ پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کر کے عمارتوں میں میسر سہولتوں کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے تحصیل آفس کے بالمقابل پرائمری سکول نمبر ایک کا دورہ  کیا اور اسے  تسلی بخش قرار دیا۔