لمتان02 مارچ (اے پی پی ): نگران صوبائی وزیر صنعت و تجارت و توانائی ایس ایم تنویر نے پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن ملتان کے دفتر کا دورہ کیا اور کاٹن جنرز کے مسائل سنے صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے کہا کہ نگران حکومت کے پاس وقت کم ہے لیکن کاٹن جنرز کے صوبہ سے متعلق مسائل کے جلد حل کو یقینی بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ کاٹن کنٹرول ایکٹ پر عمل درآمد کرایا جائیگا کپاس کی امدادی قیمت بوائی سے قبل مقرر کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ کپاس کی کاشت کا رقبہ بڑھایا جاسکے اور کاشتکار کو فصل کا مناسب معاوضہ مل سکے انہوں نے کہا کہ کپاس سفید سونا اور ہمارے لیے زرمبادلہ کا اہم ذریعہ ہے کپاس کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کے لیے اقدامات کریں گے ملک میں کپاس کی سالانہ ضرورت ڈیڑھ کروڑ گانٹھ ہے لیکن پاکستان میں کپاس کی موجودہ پیداوار 46 لاکھ گانٹھ ہے کاشتکاروں اور کاٹن جنرز کے مسائل حل کریں گے جلد ہی کاٹن جنرز، کاشتکاروں اور ایپٹما کا اعلی سطحی اجلاس بلا کر صوبائی سطح کے مسائل کا حل نکالیں گے ،کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے مسائل بیان کرتے ہوئے کپاس کی بوائی سے قبل امدادی قیمت مقرر کرنے کاٹن کنٹرول ایکٹ پر عمل درآمد یقینی بنانے کاٹن جنرز پر ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کاٹن جننگ پر عائد ٹیکسز میں کمی کرنے فصلوں کی کاشت کے زون مقرر کرنے کپاس کی کاشت کے علاقوں میں کماد کی کاشت بند کرنے کے مطالبات پیش کئے اجلاس میں تنویر اے شیخ، منظور احمد ملک، زاہد اقبال چودھری،عاصم سعید، حماد شیخ، راو مختار، رانا وسیم، محمد داود، خالد بشیر ، خالد خان، محمد طفیل، سجاد خان کھچی، راشد اقبال ، ڈاکٹر نعمان کے علاوہ دیگر عہدیدار و اراکین شریک تھے۔











