پھولوں کی خوشبو ماحول کو معطّر کرکے انسانی ذہن پر بڑے گہرے مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں: سید اعجاز علی شاہ

33

میرپورخاص،02مارچ ( اے پی پی) :ڈویژنل کمشنر میرپورخاص سید اعجاز علی شاھ نے کہا ہے کہ پھولوں کی خوشبو ماحول کو معطّر کرکے انسانی ذہن پر بڑے گہرے مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں، ایسے اثرات جو ذہنی اور جسمانی بلکہ دلی مسرت کا باعث ہوتے ہیں اس امرکا اظہار انہوں  نے  شھید بینطیر بھٹو پارک گلستان بلدیہ میرپورخاص میں سالانہ 65 ویں پھولوں کی نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے کیا تقریب میں ڈپٹی کمشنر زین العابدین میمن اور ایس ایس پی چوہدری اسد علی نے بھی خطاب کیا  اس موقع پر  ایڈیشنل کمشنر ڈاکٹر علی نواز بھوت، ،ڈائریکٹر انفارمیشن حزب اللہ میمن، اے ڈی سی ٹو پرہم چند، فول پرسن محمد حسن کوسو، اے سی یونس رند، سلیم شیخ اور اظہر کریم جیلانی  سمیت دیگر افسران و کمیٹی ممبران بھی موجود تھے انہوں نے مزید کہا کہ  پھولوں کی بدولت پیدا ہونے والے پاکیزہ جذبات روحانی مسرت کا سبب بنتے ہیں اور ان کی رنگت کے علاوہ بھینی بھینی مہک اعصاب کو پْر سکون بنا دیتی ہے   کمشنر میرپورخاص نے کہا کہ پھولوں کی نمائش میں لوگوں کی دلچسپی اور میرپورخاص کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے میرپورخاص جی ایم خانہ میں ملک کاسب سے بھترین پارک بنایا جارہا ہے جس کو سنبھالنے کے بھی مکمل انتظامات کیئے جائیں گے پارک تیار ہونے کے بعد ہرسال پھولوں کی نمائش  کے ساتھ دیگر بڑے پبلک تفریحی پروگرام پارک میں کیئے جائیں گے پھولوں اور مینگو فیسٹیول میں لوگ مخصوص دنوں کے لیئے لطف اندوز ہوتے ہیں مگر جی ایم خانہ پارک عوام کے لیئے ہمیشہ کھلا رہے گا جس میں بے انتہا پھول، پودے، پھل، ہریالی ہوگی، ٹک شاپ، بڑا ہال، ریسٹورنٹ،  جھولوں، لاییٹنگ کے بھتریں انتظام سمیت دیگر سھولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ لوگ  کراچی یا حیدر آباد جانے کے بجائے اپنی فیملی کے ساتھ اپنے شھر میں ہی لطف اندوز ہو سکیں،  پارک کی خوبصورتی  اور سھولیات دیکھ کر دیگر بڑے شھروں کے لوگ بھی یہاں گھومنے آئیں گے اس موقع پر انہوں نے کہا کے موجودہ حالات میں افسران اور کامیٹی کے میمبران  کی مصروفیات کے باوجود کم عرصے میں پھولوں کی نمائش کا بھترین پروگرام منعقد کیا گیا ہے اس موقع پر انہوں نے آرٹ گیلری کی سی او مریم زاہد علی کو گیلری لگانے اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیئے 20 ہزارنقد انعام دینے کا اعلان کیا  انہوں نے کہا کہ پھولوں کی پرورش میں مالہیوں کا بڑ کردار شامل ہوتا ہے ہمیں ان کی محنت کی قدر کرنی چاہیئے اس موقع پر انہوں نے مالھی اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیئے ان کے اسرار پر ان کے ساتھ تصویر بھی بنوائی نمائش میں انہوں نے انمول پھول کے پتے کا ٹیسٹ بھی کیا انہیں بتایا گیا کے یہاں 200 سے زائد پھولوں کی اقسام اور 15 سے زائد پھولوں اور مختلف پودوں کے اسٹال لگائے گئے. اس موقع پر  ڈویژنل فاریٹ آفیسر محبوب علی بھٹی، ایگریکلچر کے شفیق میمن، ڈسٹرکٹ ھیلتھ آفیسر جی رام داس،  ایڈیشنل ڈائریکٹر ایگریکلچر ایسٹینشن غلام مصطفيٰ میمن، کمیٹی کے میمبران  منصور احمد چیمہ، محمد نواز خان، عبدالکرم میمن چیف میونسپل افیسر شفیق حسین شاھ سمیت دیگر موجود تھے