اسلام آباد،15مارچ (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے بدھ کو یہاں ملاقات کی ہے ۔ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ محمود خان اچکزئی نے وزیرِ اعظم کے بلوچستان کی ترقی کو ترجیح بنانے کے ویژن اور حالیہ سیلاب میں بلوچستان کے متاثرین کی امداد و بحالی پر خصوصی توجہ پر خراجِ تحسین پیش کیا۔











