ملتان؛”صفائی نصف ایمان ہے” مہم کا دائرہ کار رورل اربن یونین کونسلوں تک بڑھا دیا گیا

10

ملتان، 15مارچ(اے پی پی ):”صفائی نصف ایمان ہے” مہم کا دائرہ کار رورل اربن یونین کونسلوں تک بڑھا دیا گیا ہے ، قاسم بیلہ کینال روٹ پر لوڈر اسکواڈ نے   گرینڈ صفائی آپریشنکرتے ہوئے بھانہ مالکان کی جانب سے پھینکا گیا کچرا اور کوڑا کرکٹ  اٹھا لیا ہے۔ نقشبند کالونی، صدیق آباد، بلال چوک اور قیصر آباد میں خالی پلاٹوں کی صفائی کردی گئی ہے اور ان پلاٹوں میں ایم ڈبلو ایم سی نے  بینر  آویزاں کر دئے گئے ہیں۔ان بینرز کے ذریعے انتباہ کیا گیا ہے کہ دوبارہ  کچرا پھینکنے والوں کے خلاف لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ اس کے علاوہکمہارانوالہ چوک  اور میٹرو بس اسٹیشن کے اطراف میں خوبصورت لائم لائننگ کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب گول باغ گلگشت میں صفائی بارے عوامی آگاہی واک منعقد کی گئی جس میںمیں ورکرز اور سوشل موبلائزرز کے علاوہ شہریوں نے بھی  شرکت کی۔واک کے شرکاء نے  دوکانداروں اور سٹوڈنٹس میں صفائی بارے آگاہی پر مبنی بروشر بھی  تقسیم کئے۔