گھوٹکی؛ پولیس مقابلے میں شہید اسسٹنٹ سب انسپکٹر امان اللہ ابڑوآبائی گاؤں عادل پور  میں سپرد خاک

10

گھوٹکی ،15 مارچ (اے پی پی ):اوباڑو میں  پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے  میں  شہید ہونے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹر شہید امان اللہ ابڑو کی نماز جنازہ ایس ایس پی گھوٹکی  پولیس لائن میں ادا کر دی  گئی ہے۔ نماز جنازہ کے بعد شہید کی میت کو اس کے آبائی گاؤں عادل پور میں سپردِ خاک کر دیا گیا ۔ اس موقع  پر ڈی آئی جی سکھر جاوید احمد جسکانی سمیت پولیس افسران،سیاسی سماجی رہنماؤں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

واضح رہے کہ اوباڑو میں  پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے میں  ایک  اسسٹنٹ سب انسپکٹر شہید جبکہ  2 ڈاکو ہلاک ہو گئے  تھے ۔