وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبائی وزیر ایس ایم تنویر کا چینوٹ کا دورہ، مفت آٹے کی فراہمی کا جائزہ لیا

0

چنیوٹ, 21رچ (اے پی پی)  :وزیرا علیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر نے چنیوٹ کا دورہ کیااور کمشنر فیصل آباد سلوت سعید کے ہمراہ مفت آٹے کے مختلف ڈسٹری بیوشن پوائنٹس کا وزٹ کیا۔ڈپٹی کمشنر آصف رضا نے صوبائی وزیر کو  مفت آٹے کی فراہمی کے حوالے سے بریفنگ دی۔صوبائی وزیرنے مختلف ڈسٹری بیوشن پوائنٹس پر مفت آٹے کی دستیابی اور معیار کا جائزہ لیا۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے ماہ رمضان میں عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے تاریخی رمضان پیکیج دیا ہے۔ حکومت کا مفت آٹے کی فراہمی کا اقدام قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہاکہ غیر معیاری آٹے کی شکایات کسی صورت قابل قبول نہیں ہوگی۔صوبائی وزیر کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں تاجر اور کسان نمائندوں کا اجلاس بھی منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈویژنل کمشنر سلوت سعید،ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا و دیگر نے شرکت کی۔صوبائی وزیر نے کسانوں اور تاجروں کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے تجاویز لیں۔اس موقع پر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تاجروں اور کسانوں کے مسائل جاننے کیلئے چینیوٹ آیا ہوں۔ تاجروں اور کسانوں کے مسائل کے حل کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کسان بھائیوں اور تاجروں کے مسائل حل کرے گی اور تجاویز پر بھی عملدرآمد ہوگا۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت کسانوں اور تاجروں کو ساتھ لیکر چلے گی اور ان کے مسائل حل کیے جائیں گے۔صوبائی وزیر نے چیمبر آف کامرس میں تاجران سے بھی ملاقات کی اور حکومت کی جانب سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔صوبائی وزیر نے نجی سوسائٹی دین گارڑن میں جامع مسجد ایس ایم منیر کا بھی افتتاح کیا۔