نوشہرہ ورکاں،06مارچ(اے پی پی): وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کے حکم پر پنجاب بھر میں پندرہ روزہ صفائی مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ گوجرانوالہ کی تحصیل نوشہرہ ورکاں سٹی میں پندرہ روزہ صفائی مہم کے آغاز اور عوام کو آگاہی کے لیے اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں میاں اظہر طارق وٹو کی قیادت میں میونسپل کمیٹی آفس سے ایک واک کا اہتمام کیا گیا اور پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے ۔پندرہ روزہ صفائی مہم بارے آگاہی کے لیے واک میں انجمن تاجران کے صدر شیخ عبد الستار شاہد،سپریڈنٹ میاں رضوان علی میونسپل کمیٹی کے ملازمین اور سول سوسائٹی کے ارکان بھی موجود تھے۔
اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں میاں اظہر طارق وٹو نے اے سی آفس کے بالمقابل واقع گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر ایک کا وزٹ کیا اساتذہ سے ملے اور طلباء طالبات میں بھی صفائی مہم بارے پمفلٹ تقسیم کیے اور اپنے بیان میں کہا ہے کہ صفائی نصف ایمان کا حصہ ہے اور عوام کو اس مہم کے دوران تعاون کرنا چاہیے۔











