وہاڑی،28 مارچ (اے پی پی ): کمشنر محمد عامر خٹک نے آٹا تقسیم سینٹرز کا دورہ کیا اور آٹے کی تقسیم کے عمل کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر کمشنر محمد عامر خٹک نے کہا کہ ضلع وہاڑی میں روزانہ 80 ہزار سے زائد بیگ تقسیم کررہے ہیں جبکہ عوام کی سہولت کے لیے سکیننگ کاؤنٹرز کی تعداد بڑھا دی گئی ہے ۔
کمشنر محمد عامر خٹک کو ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے آٹے کی تقسیم جبکہ ڈی پی او محمد عیسیٰ خان نے سیکیورٹی پر بریفنگ دی۔کمشنر نے سینٹرز پر دستیاب سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔











