نارووال؛ مفت آٹے کی تقسیم کاعمل کامیابی سےجاری،65ہزار675آٹے کے تھیلے تقسیم کئے جا چکے

21

نارووال،28 مارچ (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنررانامحمدظفراللہ خان نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے سپیشل رمضان پیکج کے تحت ڈپٹی کمشنرچوہدری محمداشرف کی سربراہی میں تحصیل نارووال میں مفت آٹے کی تقسیم کاعمل کامیابی سےجاری ہے، تحصیل بھر میں11مفت آٹا ڈسٹری بیوشن سنٹرز قائم کئے گئے ہیں،جن پر اب تک 65ہزار675آٹے کے تھیلے تقسیم کئے جا چکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ شہریوں کو مفت آٹے کی تقسیم شفاف، آسان اورباعزت طریقے سے فراہمی کو یقینی بنایا جارہاہے اورشہریوں کوکرسیوں پربٹھا کرکاغذی کارروائی کی سہولت فراہم کی جارہی ہے تاکہ رش پیدا نہ ہو۔

اسسٹنٹ کمشنرنارووال نے بتایا کہ مستحق افراد رجسٹریشن کروانے کیلئے اپنے موبائل نمبر سےATTA>CNICNO# ٹائپ کریں اور 8070 پر ایس ایم ایس کریں۔ رجسٹریشن کے بعد مفت آٹا ڈسٹری بیوشن پوائنٹس سے مفت آٹاحاصل کر سکتے ہیں۔