پی ڈی ایم کی یہ کوشش ہے کہ مہنگائی ختم ہو اور پاکستان کی معیشت مضبوط ہو؛ سابقہ سینیٹر حافظ حمد اللہ

10

ہرنائی، 11 مارچ (اے پی پی): جمعیت علماء اسلام کے سابقہ سینیٹر و پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ  نے کہا کہ پی ڈی ایم کی یہ کوشش ہے کہ مہنگائی  ختم ہو اور پاکستان کی معیشت مضبوط ہو، پی  ڈی ایم کی حکومت نے اپنی ریاست کو بچانے کیلئے بڑی قربانی دی ہے۔

ہفتہ کو ہرنائی آمد پر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ عمران نے ریاست سمیت ریاست کی معیشت کو ڈوبایا اور اپنی سیاست کو بچایا  جبکہ پی ڈی ایم حکومت نے اپنی سیاست کو ڈوبایا اور ریاست کو بچایا ۔انہوں نے کہا کہ عمران کی حکومت ہوتی تو پاکستان ڈیفالٹ ہوجاتا دیوالیا ہوجاتا، سری لنکا بن جاتا اور خدانخواستہ ٹوٹ بھی جاتا جبکہ پی ۔ڈی ایم کی حکومت کی بدولت پاکستان ڈیفالٹ ہونے سے سری لنکا بننے سے اور ٹوٹنے سے بچ گیا  ہے ۔