چترال؛این ایچ اے نے  بند سڑکوں کو کھول   دیا، اہل علاقہ کا  اظہار مسرت

14

چترال، 26  مارچ (اے پی پی ): پچھلے دنوں زلزلہ اور اس کے بعد بارشوں کے باعث پہاڑوں سے بھاری پتھر اور ملبہ مختلف  سڑکوں پر گرا جس کے باعث  ٹریفک بند ہو گئی تھی۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے عملے نے مشنری روانہ کرکے ان سڑکوں سے پتھر اور ملبہ ہٹاکر انہیں ٹریفک کیلئے کھول دیا ہے جس پر علاقے کے عوام  نے  مسرت  کا  اظہار کیاہے ۔