چترال ڈیویلپمنٹ موومنٹ کے نئے دفتر کا افتتاح، ضلع بھر کے سڑکوں کی تعمیر جلد مکمل کرنے کا مطالبہ

37

چترال ، 09 مارچ (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر محمد علی نے سیاحتی ضلع چترال کی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کیلئے آواز اٹھانے والی غیر سیاسی  رضاکار تنظیم چترال ڈیویلپمنٹ موومنٹ کے نئے دفتر کا افتتاح کر دیا ہے جبکہ چترال ڈیویلپمنٹ موومنٹ کے زیر اہتمام ایک اہم اجلاس میں متفقہ قرارداد کے ذریعے صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ سیاحتی ضلع چترال کی سڑکوں کو جلد سے جلد تعمیر کرکے بہتر کیا جائے تاکہ مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ یہاں آنے والے سیاحوں کو بھی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔